وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر صوبے میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی منصوبوں پر کام شروع ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعدد منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 26 ارب روپے کے ریکارڈ فنڈز کی فراہمی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے 15 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کا آغاز کر دیا وزیراعلیٰ آفس میں ہیلتھ پراجیکٹس کے آغاز کی تقریب وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے 26ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی ایک ریکارڈ ہے۔چودھری پرویز الٰہی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سے سائبر نائف مشین فراہم کی جا رہی ہے۔چودھری پرویز الٰہی سوا ارب سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں لینئر ایکسلریٹر مشین سے کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں بھی کینسر کے مریضوں کیلئے لینئر ایکسلریٹر مشین نصب کی جائے گی۔ پنجاب میں کارڈیالوجی ہسپتالوں میں جدید مشینری کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نیا کارڈیالوجی ہسپتال بنائیں گے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد 5 ارب روپے سے مزید 200 بیڈز اپ گریڈ کیا جا رہا ہےانسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی وزیرآباد میں دل کے مریضوں کیلئے گیما کیمرہ الیکٹروفزیالوجی ایکوپمنٹ اور ٹرازٹ ٹائم فلومیٹر فراہم کی جا رہی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد کی توسیع کے لئے 385ملین روپے کی لاگت سے زمین حاصل کی گئی ہے۔ پی آئی سی لاہور میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے دواخانہ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں 50 کروڑ سے سی ٹی انجیو گرافی مشین اور گیما کیمرہ(تھیلیم سکین) نصب کی جا رہی ہے۔ سرگودھا میں 6ارب روپے کی لاگت سے چودھری انور علی چیمہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہاولپور میں 700ملین روپے سے سی ٹی انجیوگرافی مشین اور گیما کیمرہ (تھیلیم سکین) کی فراہم کی جا رہی ہے۔چودھری پرویز الٰہی لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور میں 5ارب روپے سے 200 بیڈز کا مدر اینڈ چائلڈ بلاک فنکشنل کیا جا رہا ہے۔چودھری پرویز الٰہی گجرات میں چلڈرن ہسپتال کے لیے اراضی حاصل کرنے کیلئے500ملین مختص کئے گئے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں 2ارب روپے سے جدید ریڈیو تھراپی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں 390ملین روپے سے میڈیسن سٹور تعمیر کیا رہا ہے گجرات ٹیچنگ ہسپتال میں ماڈرن آپریشن تھیٹرز10بیڈڈ آئی سی یو اور لانڈری بنائی جائے گی۔ سر گنگا رام ہسپتال لاہور کے پرانے بلاک کی 200 ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈ یشن کی جائے گی۔ گنگا رام ہسپتال سپروائزری سٹاف کے لئے رہائشی فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ پنجاب تھیلیسیمیا پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے 346 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ عوام کے علاج معالجے کیلئے 26 ارب کے فنڈز عوامی حکومت کا تحفہ ہے۔چودھری پرویز الٰہی 4 ماہ کے دوران شعبہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تیز رفتاری سے کام کیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہیلتھ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی میں شب و روز مصروف صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہیلتھ کے پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی مشیر عامر سعید راں، ایم پی اے رانا شہباز احمد، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق صدر بینک آف پنجا ب ہمیش خان، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزڈاکٹر مسعود صادق، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ،ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر خالد بن اسلم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج، ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد ڈاکٹر وحید، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات ڈاکٹر عابد غوری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے