3 دن قبل کہنا بلدیاتی انتخابات نہ کرائیں یہ آئین کے ساتھ مذاق ہے۔ بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن میں 3دن رہ گئے ہیں، فوری الیکشن پچھلے قانون کے مطابق کرائے جائیں۔معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنی شکست تسلیم کر لی، نواز شریف نے واپس آنے کی دو شرطیں رکھی ہیں، ایک تو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں اور دوسرا عمران خان کو نااہل کریں۔انہوں نے کہا کہ جو مرضی قانون لے آئیں الیکشن کمیشن 31دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے، 3 دن قبل کہنا بلدیاتی انتخابات نہ کرائیں یہ آئین کے ساتھ مذاق ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ حکومت آئین کے مطابق ملک کو چلنے دے، آئین کو مذاق نہ بنایا جائے، نیا قانون بن جائے پھر بھی بلدیاتی انتخابات پرانے قانون کے مطابق ہی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ای سی سے مشاورت کے بغیر یوسیز کی تعداد میں تبدیلی کردی، بار بار حلقہ بندیوں سے قومی خزانے پر بوجھ ڈالا جارہا ہے، دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث امیدواروں کو الیکشن مہم سے روک دیا گیا، حکومت نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں 3دن رہ گئے ہیں، فوری الیکشن پچھلے قانون کے مطابق کرائے جائیں، 25مئی کی رات کہا گیا تھا الیکشن کی تیاری نہیں کرسکتے، اس کیخلاف اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگ باہر نکلیں گے۔بابر اعوان نے مزید کہا کہ پہلی بار اقلیتی لوگ الیکشن کے ذریعے منتخب ہوکر آئیں گے، صدر کے پاس بل کی نظرثانی کا وقت یکم دسمبر تک ہے، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی طرف سے تحفظات رکھے ہیں، یہ چاہتے ہیں اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن 31دسمبر تک نہ ہوں۔