عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں: چوہدری شجاعت

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام ناگزیر ہے اور آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت نوید انور چوہدری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، سینیٹر مشاہد حسین سید اور چوہدری شافع حسین سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے، آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، ہم سب پاکستان کے لیے کام کریں گے تو بچ جائیں گے۔