کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے 438 رنز کے جواب میں کیوی اوپنرز کا شاندار آغاز, نیوزی لینڈ نے 165 رنز بنا لیے

کراچی ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 165 رنز اسکور کر لیے ہیں، جب کہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے کیویز کو مزید 273 رنز درکار ہیں۔کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کی پہلی اننگز میں پاکستانی کی ٹیم 438 رنز بنا کر آوَٹ ہو گئی۔
پاکستان نے 317 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا ۔ کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر جم کر کھیل نہ سکا۔آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔