تونیشا شرما کی موت، مبینہ طور پر خودکشی پر اکسانے والا اداکار گرفتار

انڈین اداکارہ تونیشا شرما کی خود کشی کے بعد ان کے کیس میں ایک بڑی پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اطلاع ملی کہ چائے کے وقفے کے بعد اداکارہ بیت الخلا گئیں اور جب وہ واپس نہیں آئیں تو پولیس نے دروازہ توڑا اور دیکھا کہ اداکارہ نے اپنے آپ کو پھندے سے لٹکایا ہوا ہے۔اسی سلسلے میں پولیس نے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے تونیشا شرما کے ساتھ کام کرنے والے اداکار شیزان خان کو تونیشا کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ ملزم کو انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 306 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ انہیں پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔