ٹنڈو محمد خان میں پولنگ عملے پر تشدد کرنے والی پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی وحیدہ شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ترپن ٹنڈو محمد خان میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہو کر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کا الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے وحیدہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا جس کے تحت ریٹرننگ آفیسر ٹنڈو محمد خان کی مدعیت میں تھانہ سٹی ٹندو محمد خان میںایف آئی آر کا اندراج کر لیا گیا ہے یادرہے کہ پچیس فروری کوپی ایس ففٹی تھری ٹنڈو محمد خان میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلزپاٹی سے تعلق رکھنے والی وحیدہ شاہ نے انتخابی عملے کوتشدد کانشانہ بنایااورخواتین عملے پرمکوں اورتھپڑوں کی بارش کی ،میڈیا پرفوٹیج نشرہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معاملے کانوٹس لیاتھا واضح رہے کہ تشدد کی شکار اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر پر پیپلزپارٹی کی رہنما وحیدہ شاہ سے مفاہمت کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور وحیدہ شاہ نے اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر کوگزشتہ روز پریس کانفرنس پر مجبور کیا ، ٹنڈو محمد خان میں پریس کانفرنس کے دوران وحیدہ شاہ کے ساتھ بیٹھی خاتون نے خود کو اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر بتایا تاہم اس نے برقعہ پہن رکھاتھا