دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی ، بھارتی میڈیا کی رپورٹس گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے مؤقف پر قائم ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہو۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آزادی اور حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جبکہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی میڈیا کی رپورٹس گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔