صدر مملکت آصف علی زرداری آج ایران کے دو روزہ دورے پرروانہ ہوں گے،صدر اپنے دورے کے دوران ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
صدارتی ترجمان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے دوروزہ دورے پرایران روانہ ھوں گے، جہاں وہ تہران میں ایرانی ہم منصب محمود احمدی نژاد سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائے گا جبکہ ملاقات میں خطےمیں امن امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیرغور آئیں گے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ھونے والی ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت بڑے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔