کراچی بدامنی کیس:آئی جی سندھ فیاض لغاری نے سپریم کورٹ سے تحریری معافی مانگ لی.عدالت نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی بدامنی عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی.آئی جی سندھ نے اپنا تحریری جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی.ان کا کہنا تھا کہ جرائم میں ملوث پولیس افسران کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی،فیاض لغاری کے معافی مانگنے پر عدالت نے ان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا.آئی جی سندھ نے جرائم میں ملوث اور معطل پولیس افسران کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں آٹھ سو سے زائد افسران کے نام اور پر مقدمات کی تفیصلات موجود ہیں.عدالت نے حقائق چھپانے پرآئی جی سندھ کو گزشتہ روز توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔