عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں پندرہ ڈالرفی میٹرک ٹن کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک روپیہ پچاس پیسے فی کلوگرام کی کمی کا امکان ظاہرکیا گیا ہے، گھریلوسلنڈرکی قیمت میں بائیس روپے کی کمی متوقع ہے۔ قیمتوں میں کمی کے باعث لاہور میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو تئیس روپے پچاس پیسے فی کلو گرام ہو جائے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق تین مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ دنوں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی کلوگرام کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد لاہورمیں ایل پی جی کی قیمت ایک سوچالیس روپے فی کلو سے ایک سو پچیس روپے پرآگئی تھی۔