شیخوپورہ میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ماں اوربیٹا جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے۔

شیخوپورہ کے نواحی علاقے مامو والی میں بوسیدہ مکان موسلا دھار بارش اور ہوا کا زور نہ سہہ سکا، سائبان بننے والی چھت مکینوں پر آگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ملبے تلے دب گئے،امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرملبے تلے دبےافراد کو نکالا جن میں سے ماں اور بیٹا موقع پرجاں بحق جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔