اگرقومی کرکٹرزنے ورلڈ کلاس باؤلریابیٹسمین بننا ہے توانھیں جنوبی افریقہ اورانگلینڈ کی وکٹوں پرمیچ وننگ کارکردگی دکھاناہوگی.عبدالرزاق

پنجاب سٹیڈیم میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم گزشتہ دو سال سے دبئی ، سری لنکا ، بھارت اورپاکستان میں کھیل رہی ہے مگر ورلڈ کلاس باؤلر اوربلے باز بننے کے لئے پاکستانی کرکٹرزکوجنوبی افریقہ اورانگلینڈ کی وکٹوں پرکارکردگی دکھانا ہوگی ،جنوبی افریقہ کے خلاف بدترین شکست کے بعد اب پاکستانی کرکٹرزکو یہ معلوم ہوجانا چاہئیے کہ انھوں نے کیسا کھیل کھیلا ۔ قومی ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر نے امید ظاہر کی اچھی کارکردگی دکھا کر ساؤتھ افریقہ کے خلاف قومی ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 میں کامیابی حاصل کرسکتی ہے ،