لاہورہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری دفاع کو پی آئی اے کے چئیرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ پٹیشن میں صدرمملکت کوفریق نہیں بنایا جا سکتا۔ عدالت

لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزارسلیم خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دہری شہریت کیس کے فیصلے کی روشنی میں کسی بھی انتظامی عہدیدار کو ایک سے زائد عہدوں پرتعینات نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ خود اس عہدے کے لئے اہل امیدوارہیں مگرصدرآصف علی زرداری نے گورنر ہاؤس لاہورمیں ان سے ملاقات میں کئے گئے وعدے کے مطابق انہیں اس عہدے پرتعینات نہیں کیا۔ چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ آئینی پٹیشن میں صدرمملکت کوفریق نہیں بنایا جا سکتا صرف وفاق کو ہی فریق بنایا جا سکتا ہے۔عدالت نے رجسٹرارآفس کی جانب سے دائراعتراض برقراررکھتے ہوئے درخواست نمٹا دی جبکہ درخواست گزارکوترمیمی درخواست دائرکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔