الیکشن کمیشن نےبلدیاتی انتخابات سےمتعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کادورکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہاہے،سماعت کےدوران الیکشن کمیشن نےبلدیاتی انتخابات سےمتعلق جواب عدالت میں جمع کرایا،جسٹس جواد ایس خواجہ نےریمارکس دیئے کہ بتایا جائے آئین پرعمل درآمد میں کون رکاوٹ بن رہاہےآئین پرعمل درآمد نہیں کرنا تو اس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیںآئین پرعمل نہ کرنےکےذمہ دار اداروں کےخلاف کارروائی کریں گے