سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی پارلیمانی جماعوں کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس ہوگا
پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس اڑھائی بجے ہو گا،وزیراعظم نواز شریف اجلاس کی صدارت کریں گےاجلاس میں سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، عارف علوی اورشیریں مزاری کی شرکت متوقع ہے اجلاس میں عمران خان شریک نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے بائیسویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی کا تین رکنی وفد شریک ہوگا پیپلزپارٹی کی جانب سے راجہ پرویزاشرف، شیری رحمان اور قمرزمان کائرہ شرکت کریں گے۔۔ خورشید شاہ بطوراپوزیشن لیڈراجلاس میں شریک ہوں گےاجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لئے سیکریٹ بیلٹ کی بجائے شو آف ہینڈز کے ذریعے ووٹنگ کے حوالے سے امور زیربحث لائے جائیں گے۔