جنوبی افریقا نے تاریخ میں دوسرا بڑا سکور بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا
جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ پوری اننگز میں تیس چوکے اور گیارہ چھکے لگے جن میں سے آٹھ چھکے اور سترہ چوکے کپتان اے بی ڈی ویلئیرز نے لگائے جبکہ تین کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بھی سکور کیں۔۔جنوبی افریقا پہلے بھی ایک روزہ میچز کے دوران تین مرتبہ چار سو سے زائد کا مجموعہ جوڑ چکا ہے پروٹیز نے اٹھارہ جنوری دوہزار پندرہ کو ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف چار سو انتالیس رنز بنائے تھے اس سے قبل بھارت دوہزار سات کے ورلڈ کپ میں برمودا کے خلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر چار سو تیرہ رنز بنا چکا ہے،جبکہ ون ڈے میں سری لنکا چار سو تنتالیس رنز کے ساتھ پہلےاور جنوبی افریقا چار سو انتالیس رنز کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے