ووٹوں کی خریدوفروخت کے عمل کا خاتمہ ہونا چاہیے

اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر سینیٹ انتخابات کے تقدس کو برقراررکھنا ہوگا۔ ضمیر فروشی کا خاتمہ ہونا چاہیے،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پیسے دے کر ووٹ خریدنا مکروہ فعل ہے جس کا خاتمہ ہوناچاہیے،سینیٹ انتخابات میں شفافیت کاانتخابی اصلاحات سےگہراتعلق ہے،انتخابی عمل کو مل کر صاف شفاف بنانا سب کی ذمہ داری ہے،اس لیے شفاف انتخابات کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔