احمد شہزاد بھی ان فٹ ہیں لیکن انتظامیہ انہیں زبردستی زمبابوے کیخلاف کھلانا چاہ رہی ہے
ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم پر ایک کے بعد ایک مصیبت ٹوٹنے لگی، معین خان کا قصہ ختم نہ ہوا تھا کہ اب اہم میچ سے پہلے ایک اور مشکل سامنے آگئی اوپنر احمد شہزاد پریکٹس کے دوران ایڑھی میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے کرکٹ کی عالمی جنگ میں دو معرکے ہاتھ سے جانے کے بعد اب اوپنر کا زخمی ہونا گرین شرٹس کے کیمپ کیلئے مایوس کن ہےاحمد شہزاد کے بائیں پاؤن کی ایڑھی چوٹ لگنے کے بعد سوج گئی، ایم آر آئی رپورٹ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہےلیکن ٹیم انتظامیہ نے ان فٹ اوپنر کو زمبابوے کیخلاف میچ کیلیےفٹ قرار دے دیا ہے پاکستانی اوپنر احمد شہزاد جھگڑالو اور بد تمیز مشہور ہیں ،جتنے منہ زور وہ لوگوں کے منہ لگنے میں نظر آتے ہیں اتنے بلے باز کی حیثیت سے قطعی نہیں ہیں ،ان کی تکنیک انتہائی ناقص اور ٹیم میں شمولیت ہمیشہ سے مشکوک رہی ہے ،شاہد آفریدی کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ وہ احمد شہزاد کے سب سے بڑے سفارشی ہیں ۔۔اس کے علاوہ احمد شہزاد کی سیلفی بہت مشہور ہے احمد شہزاد کے ان فٹ ہونے پر سب سے دلچسپ تبصرہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کیا ہے ،،کہتے ہیں سیلفی سپر سٹار احمد شہزاد سیلفی لیتے ہوئے زخمی ہو گئے ہیں