سموں کی تصدیق کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک شناختی کارڈ پر دوسمیں رکھنے والے صارفین سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کرواسکتے ہیں پی ٹی اے حکام نے کہا ہے کہ صارفین پریشان نہ ہوں سموں کی تصدیق کا دوسرا مرحلہ چودہ مارچ تک جاری رہے گا سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکاہے جس میں ایک کروڑ غیر تصدیق شدہ سمیں بلاک کر دی گئی ہیں