برازیل کے ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیوں کی موجودگی نےاولمپک مقابلوں کی تیاریوں پر سوالیہ نشان کھڑے کردئیے
دارالحکومت ریو ڈی جنیریو کے ساحل پر ماحولیاتی ایجنسی کے انسپکٹر معمول کا دورہ کرنے پہنچے تو ساحل پر کوڑا کرکٹ اور ہزاروں مردہ مچھلیاں پائی گئیں۔ یہ وہی ساحل ہے جہاں اگلے سال اولمپک کے کشتی رانی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ برازیل کی ماحولیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مچھلیوں کے مردہ ہونے کا سبب جاننے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، پانی کے نمونوں کے نتائج ایک ہفتے تک آنے کی توقع ہے۔