دنیائےکرکٹ کاسب سےبڑاجوڑآج ڈھاکامیں پڑےگا
ایشیا میں کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، ایونٹ کے چوتھے میچ میں روایتی حریف آپس میں ٹکرانے کیلئے تیار۔ آج پاکستان اور بھارت میں کرکٹ جنگ چھڑے گی۔ڈھاکا میں چوکے چھکوں کی برسات ہو گی، کسی کا بلا چلے گا تو کسی کا گیند،بھارت کے پاس شاندار بیٹسمین ہیں تو پاکستان کے باؤلر کسی سے کم نہیں،شرجیل، حفیظ شعیب اور عمر اکمل نے بلے کو دھار لگا لی، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان سورماؤں کی گلیاں اڑانے کیلئے تیار، جوش ہو گا، کرکٹ کا جنون ہو گا۔۔شاہینوں نے بھارت سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے ڈھاکا میں بھرپور پریکٹس کی، بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بھرپور توجہ دی گئی۔۔ شاہین آج شام ساڑھے چھ بجے بھارتی سورماؤں پر جھپٹیں گے، بڑے بوڑھے مرد وخواتین سبھی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے بے تاب ہیں،
پاکستان ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے ماضی میں جو ہوا اسے بھلا کر بھارت کے خلاف کھیلنا ہو گا، ہماری باؤلنگ کا مقابلہ بھارتی بلے بازوں سے ہو گا، متحد ہو کر روایتی حریف کے خلاف میدان میں اتریں گے۔۔
ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ میں ہمیشہ بولنگ اور بیٹنگ کا مقابلہ ہوتا ہے، ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں جو بھارتی بیٹنگ کو قابو کرسکتے ہیں، کوشش ہوگی کے بولرز پاور پلے میں بھارتی بیٹسمینوں کو آئوٹ کرسکیں تاکہ پریشر بنا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹیم متحد ہوکر کھیلے گی، ماضی میں کیا ہوا اسے بھلا کر میچ کھیلنا ہوگا، اسپنر محمد نواز اچھا پرفارم کررہے ہیں، وہاب ،عامر، عرفان سب فارم میں ہیں،، کپتان کاکہنا تھا کہ وہ بولر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں لیکن اس بات سے واقف ہیں کہ بیس سے تیس رنز بنانا ٹیم کے لئے کتنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت عوام کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، ورلد ٹی ٹوئنٹی میں بھارت یہی پیغام لیکر جائیں گے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھیں۔
بھارتی بلے باز اور نائب کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف کامیابی سے ان کی ٹیم کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے ،پاکستان کیخلاف میچ اسی طرح کھیلیں گے جیسے باقی دنیا کیخلاف کھیلتے ہیں، بڑے میچ کا دباؤ نہیں ہے
ڈھاکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے لیکن بنگلہ دیش کی طرح اس کے خلاف بھی اچھا کھیلیں گے، کوہلی کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کےدرمیان کانٹےکامقابلہ ہوتاہے لیکن پریشر گیم والی بات غلط ہے ،،انٹرنیشنل میچز میں ہر مقابلہ پریشر میچ ہوتا ہے ،،پاکستان کیخلاف میچ کو اسی طرح دیکھتے ہیں جیسے دیگر ٹیموں کیساتھ مقابلے کوپاکستان کےخلاف کھیلنا کچھ مختلف نہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہےاس کے خلاف بھی اچھا کھلیں گے،،آسٹریلیا کیخلاف کلین سویپ اور بھارتی ٹیم کا ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنا ہمارے اعتماد میں اضافے کا باعث بنا ہے ،،ہم یہاں فیورٹس کی حیثیت سے آئے ہیں اور ہمیں چیمپیئنز کی طرح ہی پرفارم کرنا ہے ،ادھر اوپنر روہت شرما کہتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے کسی ایک بولر کو نہیں بلکہ پورے بولنگ اٹیک کو فوکس کیا ہواہے۔ ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی بیٹسمین نے کہا کہ وہ حریف کے پیس اٹیک کے بجائے اپنی قوت پر کھیلیں گے ۔ پاکستان کے پاس اچھے سیمرز ہیں جو کسی بھی ٹیم کو ڈھیر کر سکتے ہیں