پاکستان اوربھارت کو دہشتگردی کےخطرےکاسامناہے،دونوں ممالک کےدرمیان تعاون سےخطےمیں امن قائم ہوگا:امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا کہ مذاکرات میں خطے میں امن اور استحکام سے متعلق امور زیر بحث لائے جائیں گے ،جبکہ تجارتی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی،
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں خطے میں درپیش مسائل اور خطرات سمیت دہشت گردی سے نمٹنے کے بارے میں بات کی جائے گی،،، دہشت گردی سے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو خطرہ ہے اور اگر وہ ان معاملات کے حوالے سے آپس میں تعاون کرتے ہیں تو اسے خطے میں قیام امن کے لیے مددگار سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو امریکہ کی جانب سے ایف 16 لڑاکا طيارے فروخت کرنے پر بھارت نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔