سابق وزیر چودھری شیر علی بھی نیب پر برس پڑے
ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے باغی رہنما چودھری شیر علی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ ملنے سے ان کی اہمیت کم ہو رہی ہے، اگر بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں دینے تو بلدیاتی انتخابات کا کیا فائدہ، انہوں نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب والے کوئی مقدس گائے نہیں، تمام سیاست دان کرپٹ نہیں ہیں بلکہ سیاستدانوں کی اکثریت کا کرپشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، چودھری شیر علی نے کہا کہ نیب کو منصفانہ فیصلے کرنے چاہئیں اور پسند ناپسند کی بنا پر کسی کو کٹہرے میں لانا درست نہیں ۔