لاہورہائیکورٹ بارکےانتخابات کے لئے بائیو میٹرک نظام کے تحت پولنگ کاعمل جاری ہے
لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں چار نشستوں کے لئے پندرہ امیدوار میدان میں ہیں۔ حامد خان، شفقت محمود چوہان اور میاں اسرار گروپ کے صدارتی امیدوار رانا ضیاءعبدالرحمٰن اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے علاوہ وکلا کے متعدد گروپوں کےحمایت یافتہ صدارتی امیدوار رمضان چودھری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ لاہور اور دیگر شہروں سے ووٹرز جوق در جوق آ کر الیکٹرونک طریقے سے ووٹ ڈالتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ کے لئے پانچ پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں پینسٹھ بائیو میٹرک مشینیں نصب کی گئی ہیں۔
انتخابی عمل میں سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ اور بار کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ متبادل راستوں سے ٹریفک گزاری جا رہی ہے۔ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک ایک گھنٹے کے وقفے سے جاری رہے گا۔