افغانستان کے مشرقی صوبےکنہڑ کےعلاقےاسدآباد میں خود کش حملے میں گیارہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے
دھماکہ اس وقت ہوا جب گورنر ہاؤس کے سامنے موجود چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی تبدیل ہو رہی تھی ،،حملہ آّور چیک پوسٹ سے آگے جانا چاہتا تھا لیکن افغان پولیس اہلکاروں نے اسے روکا جس پر اس نے خود کش دھماکہ کر دیا ،،دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ، حملے میں چالیس افراد زخمی ہوئے ،،افغان میڈٰیا کے مطابق حملہ آور کا ٹارگٹ صوبہ کنہڑ کے گورنر تھے جو حملے کے وقت گورنر ہاؤس میں موجود تھے ،، حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے