شمالی کوریا کے خلاف قرارداد جزیرہ نما کوریا کا معاملہ حل کرنے میں مدد گار ثابت نہیں, نئی قرارداد کا مقصد شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاربنانے سے روکنا ہے : چین
چین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کے خلاف نئی قرارداد سے شہریوں کی زندگی کو متاثر نہیں ہونا چاہیئے ۔اس کے لئے متعلقہ فریقین کو مذاکرات اور گفت وشنید کا راستہ بھی بحال کرنا ہو گا چین نے مذکورہ معاملہ پر مذاکرات شروع کرنے کی بھی تجویز دی ہے جس سے تمام متعلقہ فریقین کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے جزیرہ نما کوریا پر دیر پا امن کے قیام میں مدد ملے گی ۔چین نے اقوام متحدہ کا مستقل رکن ہوتے ہوئے تمام عالمی ذمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دیا ہے اور اب تمام متعلقہ فریقین کو چاہیئے کہ قراردادپر متفقہ طور پر عمل کروائیں ۔