لاہور میں صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیا,,,,, قوالوں کی شاندار پرفارمنس پر شرکا جھوم اٹھے
لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف قوالوں نے اپنی پرفارمنس پیش کی ۔تقریب میں موجود افراد نے صوفی نائٹ میں پرفارم کرنے والوں کو دل کھول کر داد دی, بخشی سلامت گروپ اور سلمان امجد امانت نے شاندار پرفارمنس سے شرکا پر سحر طاری کر دیا ۔ خوبصورت آواز میں کلام نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔اس موقعے پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی صوفی محفل کا انعقاد ہونا چاہیے۔ تاکہ اپنے صوفی ازم کو زندہ رکھا جا سکے