پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
درخواست مقامی شہری محمود اخترکی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار اور فعال ہونا چاہیے تاہم ان کو اختیارات نہیں دیئے جا رہے۔ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو غیر آئینی اقدامات کے تحت بیورو کریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،،، بلدیاتی نمائندوں کی موجودگی کے باوجودبیوروکریسی کی جانب سے تمام ترقیاتی اسیکمیوں کی منظوری دی جا رہی ہے جو جمہوری اصولوں اورآئین کے آرٹیکل ایک سو چالیس اے کے منافی ہے. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات فوری طور پر منتقل کرنے کے احکامات صادر کرئے۔