پاک افغان سرحد گیارہ ویں روزبھی ہر قسم کی آمدورفت کےلیے بند

ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر کو روکنے کیلئے پاک افغان بارڈر گیارہویں روز بھی بند ہے ،، چمن بارڈر، طورخم بارڈراور کرم ایجنسی میں 4 مقامات پر سرحد گزشتہ گیارہ روز سے بند ہے ،، چمن باب دوستی پر افغان شہریوں کو ویزا پاسپورٹ پر افغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے،،
دوسری جانب پاک افغان سرحد طورخم کی بندش سے بارڈر کے دونوں جانب خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں، لنڈی کوتل بازار بھی افغان شہریوں سے بھر گیا ،، جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،، طورخم بارڈرکو پاک افغان کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے باعث 17 فروری کو ہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا، جس سے سرحد کے دونوں جانب آمد و رفت اور تجارت معطل ہے،،