دکان کے تنازع پر دو گروپ آپس میں ہی جھگڑ پڑے

فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے مین بازار میں ایم پی اے جعفر علی اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر دکانوں اور پٹرول پمپس پر قبضہ کرلیا۔ قبضے کیخلاف تاجروں نے احتجاج شروع کر دیا اور دکانیں کھولنے کی کوشش کی۔ دونوں گروپوں کے لوگوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا
جھگڑا بڑا تو ایک گروپ نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں تین تاجروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مظاہرین نے اوکاڑہ فیصل آباد روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ جبکہ بازار بھی بند ہو گیا ،، صورت حال کشیدہ ہونے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورحالات پر قابو پایا،،