آخر ترس آ ہی گیا۔۔۔دیر سے ہی ---یا تھوڑی مدت کےلیے ہی
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔ قیمت میں کمی کی درخواست جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق صارفین کو آٹھ روپے پچیس پیسے فی یونٹ پر بجلی فراہم کی گئی ۔جنوری میں فیول لاگت نو روپے ستاسی پیسے فی یونٹ رہی۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے صارفین کے لئے قیمتوں میں ایک روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کل کرے گا۔