پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ کر لیا
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔ کابینہ کمیٹی نے وفاقی و صوبائی سکیورٹی اداروں کی مشاورت سے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے کی منظوری دے دی, وزیراعلیٰ پنجاب نے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے لئے سو فیصد فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔۔ شہباز شریف بولے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان تمام سکیورٹی انتظامات کا از خود جائزہ لے, وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا۔۔ شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ کامیاب بنانے کے لئے حکومت کی کاوشوں کا بھرپور ساتھ دیں۔۔ ہم سب مل کر پی ایس ایل کے فائنل کو کامیاب بنائیں گے