پاکستان سپر لیگ: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ستائیس رنز سے شکست دے دی
کراچی کنگز کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے، جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم تیسرےمیچ میں بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اچھے آغاز کے باوجود لاہور قلندرز کی ٹیم ایک سو ساٹھ رنز کا ہدف عبور نہ کرسکی اور ایک سو بتیس اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئی,کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو بڑا ہدف مقرر کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔ ابتدائی تین وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کولن انگرام اور روی بوپارا نے مڈل آرڈر کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے پچاس رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔ روی بوپارا نے آخری لمحات میں اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے محمد عرفان کے ساتھ بیالیس رنز بنائے اور اس دوران انہوں نے اننگز کی آخری گیند پر شاندار چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی,کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور لاہور قلندرز کے لیے ایک سو ساٹھ رنز کا ہدف مقرر کیا تھا جسے لاہور قلندرز کی ٹیم عبور نہ کرسکی،،پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے اب تک تین تین میچز کھیلیں ہیں۔ کراچی کنگز نے اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی لیکن لاہور قلندرز کو تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے