برطانیہ ایک بڑے شہر لیسٹر میں دھماکے کے چوبیس گھنٹے بعد پولیس نے پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی
اتوار کی شام مقامی ہنکلے روڈ پر واقع ایک بڑے اسٹور میں پراسرار دھماکا ہوا تھا ۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی تھی اور اس کے بعد آگ کے شعلے بھی دور تک دیکھے گئے تھے،،دھماکا زیبکا نامی پولینڈ کے ایک بڑے اسٹور میں ہوا جس میں اب تک پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور زخمیوں میں پانچ کی حالت بہت نازک ہے وہ اب تک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فی الحال پولیس نے اس پراسرار دھماکے کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا،،حادثے کی اصل وجوہ تاحال معلوم نہیں ہوسکیں مکمل تفتیش کے بعد ہی کوئی حتمی رائے دی جاسکے گی۔ تاہم پولیس نے اسے ایک غیرمعمولی واقعہ قرار دیا ہے