شہر قائد میں پرتشدد اور فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد زخمی ہوگئے
سہراب گوٹھ کے علاقے حسن نعمان کالونی اور الآصف اسکوائر میں فائرنگ سے زاہداللہ اور سلمان زخمی ہوگئے،،ادھر ملیر کے علاقے سعود آباد قائد پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زبیر اور مصطفیٰ کو زخمی کردیا،،جب کہ شارع نور جہاں کے علاقے شادمان ٹاؤن سیکٹر چودہ بی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان حسیب زخمی ہوگیا،،دوسری طرف لیاری یعقوب شیرا روڈ پر فائرنگ سے بھی ایک شخص گھائل ہوگیا،،تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے،،جب کہ پولیس نے تفتیش بھی شروع کردی ہے،،