پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں، ایونٹ میں آج کھلاڑیوں کے آرام کا دن ہے، ایک روز بعد اٹھائیس فروری کو ایونٹ کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پرکراچی کنگز کی ٹیم چھے پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، کراچی کنگز نے تین میچ کھیل کرتینوں میں کامیابی حاصل کی، ملتان سلطان تین میچ کھیل کر چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپربراجمان ہے۔ کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز نے دو میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں شکست کاسامنا کرنا پڑا۔ کوئٹہ کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرموجود ہے۔ دفاعی چیمپئن پشاور اور اسلام آباد یونائٹڈ دو دو پوائنٹس کے ساتھ بالتریب چوتھی اورپانچویں پوزیشن پرموجود ہیں۔ پشاورچھ میں سے تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پشاور زلمی پانچ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ پشاور زلمی چھ میچ کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کرچکی ہے جبکہ اسے تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بلا نتجہ ختم ہوا۔ ادھر کراچی کنگز کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پرموجود ہے، کراچی کنگز کی ٹیم ابتک پانچ میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے دو میں فتح اور تین میں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔
پاکستان سپر لیگ میں آج آرام کا دن ہے,پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل
Feb 27, 2018 | 08:50