یورپی یونین نے دو شامی وزیروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔
یورپی یونین نے شام کے صنعتوں اور اطلاعات کے وزراء پر سفری پابندیوں کے علاوہ ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برسلز میں گزشتہ روز اپنے ایک اجلاس میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے صنعتوں اور اطلاعات کے وزراء پر سفری پابندیوں کے علاوہ ان کے اثاثے منجمد کریئے گئے ہیں۔ فیصلے کے مطابق جن وزرا پر پابندیوں کا نفاذ کیا ہے ان کو ایک ماہ قبل وزارتیں دی گئی تھیں۔ یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں کے زمرے میں آنے والے شامی شہریوں کی تعداد 257 ہو گئی ہے۔ان کے علاوہ 67 مختلف کمپنیوں اور اداروں کو بھی 28 رکنی یورپی بلاک کی پابندیوں کا سامنا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے شام پر خام تیل ایکسپورٹ کرنے کی پابندی بھی عائد کر رکھی ہے۔