کشمالہ طارق نے خواتین کو ہراساں کرنے کی روک تھام کیلیے وفاقی محتسب کا حلف اٹھا لیا
کشمالہ طارق نے مقام کار پر خواتین کو ہراساں کرنے کی روک تھام کے لیے وفاقی محتسب کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کشمالہ طارق سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ بعد ازاں صدر مملکت ممنون حسین سے کشمالہ طارق نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے مقام کار پر خواتین کو ہراساں کرنے کی روک تھام کے لیے وفاقی محتسب کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اوراس امید کا ا ظہار کیا کہ وہ موثر اور فعال انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔ کشمالہ طارق نے مقام کار پر خواتین کو ہراساں کرنے کی روک تھام کے لئے وفاقی محتسب مقرر کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سینئر سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتازشخصیات نے شرکت کی۔