مسلم لیگ ن اب حکومت نہیں عدت پوری کررہی ہے،آئندہ الیکشن میں وزیراعظم عمران خان ہوں گے, ترجمان تحریک انصاف
لاہورکے نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،اگلے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وہ لوگ جوسیاست کی سمجھ رکھتے ہیں وہ پارٹی میں آخری سانس لے رہے ہیں،،مسلم لیگ ن اب حکومت نہیں عدت پوری کررہی ہے،انھوں نے کہا کہ نوازشریف کوسپریم قائدمنتخب کیا گیا جوان کے بچپن کا خواب تھا،اس سے قبل دنیا میں جوسپریم قائد بنے وہ صدام حسین جیسے تھے,پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں سائنس اور ایجادات کے حوالے سے نیوٹن اوردیگرسائنسدانوں کا نام لیا جائے گا وہیں کرپشن وائرس ایجاد کرنے میں نوازشریف اورشہباز شریف کا نام لیا جائے گا,فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں جیت تحریک انصاف کی ہوگی