عدالت نے بدنام زمانہ ایگزیکٹ سکینڈل کیس میں ملزم شعیب شیخ کو تین مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اسکینڈل حوالہ کیس میں شعیب شیخ کو کراچی کی مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا۔ عدالت میں ملزم کے وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر یکم مارچ تک دلائل طلب کرلئے جبکہ ایف آئی اے کے اعتراض نہ کرنے پر ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے بجائے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ایف آئی اے کی اپیل منظور کرنے کے بعد ملزم شعیب شیخ کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ ملزم نے ایک سو سولہ چیک کے ذریعے سترہ کروڑ روپے حوالے کیے۔ ملزم کیخلاف جعلی ڈگری اسکینڈل اور دھوکا دہی کے مقدمات درج ہیں,واضح رہے کہ دنیا بھر میں جعلی ڈگری کا کاروبار کرنے والی کمپنی ایگزیکٹ کا انکشاف اٹھارہ مئی دوہزار پندرہ کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کیا تھا۔ ایگزکٹ سکینڈل دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنا