بھارت کی دراندازی پاکستان کے خلاف جارحیت ہے، شاہ محمود کا انتونیوگوتریس کو خط

وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا جس میں بھارتی دراندازی کو بے نقاب کیا، خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحانہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پچھلےخط میں بھارتی جنگی جنون، دھمکیوں سےآگاہ کیا تھا، جس میں امن وسلامتی کی بگڑتی صورت حال کی جانب توجہ دلائی تھی، صورت حال کی نزاکت بڑھنے پر آپ کو یہ خط ارسال کررہا ہوں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں نے گذشتہ صبح ایل اوسی کی خلاف ورزی کی، جس سے خطے میں امن وسلامتی کے لیے سنگین خطرات ہیں، بھارت کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔