بھارتی دراندازی، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس آج طلب

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں بھارت کو کب، کیسے اور کہاں جواب دینا ہے اس کا فیصلہ کیا جائے گا، اور پاک بھارت تنازع کا بغور جائزہ بھی لیا جائے گا۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بھارتی طیاروں کی دراندازی پر قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں عسکری حکام، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک شریک ہوئے تھے۔ اجلاس میں بھارتی موقف کو ردر کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا تھا کہ بھارتی طیاروں کی دراندازی کے جواب میں کارروائی کے لئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔