کراچی: صنعتی ایریا میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

نیو کراچی صنعتی ایریا میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ تیسرے درجے کی آگ پانچ گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی بجھائی نہیں جاسکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ تیسرے درجے کی آگ پانچ گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی بجھائی نہیں جاسکی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں مزید وقت لگے گا، دس سے زائد فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ آگ کو بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔ آگ کو بجھانے کے لئے واٹر بورڈ کی جانب سے پانی فراہم کیا جارہا ہےجبکہ پاکستان نیوی،کے ایم سی اور کے پی ٹی کے فائر ٹینڈرز بھی آپریشن میں شریک ہیں