چینی سفیر،وزیر خارجہ کا خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
چین کے سفیر یائو جنگ نے منگل کے روز اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرخارجہ نے پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات اور آج کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر پاکستان کا موقف پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی بے مثال اور خطے میں امن کی ضمانت ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین نے کشمیر اور دیگر معاملات پر ہمیشہ پاکستان کی سفارتی مدد کی ہے