پاکستان ،بھارت تحمل کامظاہرہ کریں ،چین

چین نے پاکستان اور بھارت پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات اور تعاون، بین الاقوامی برادری کے مفادات اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلئے فائدے مند ہے۔کنٹرول لائن پر بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ نے آج کہا کہ ہم نے اس حوالے سے خبروں کا نوٹس لیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریںگے۔