نریندر مودی نے اپنی قوم کو ایک انتہاپسند قوم کے طور پر پیش کیا
سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی قوم کو عالمی برادری کے سامنے ایک انتہاپسند قوم کے طور پر پیش کیا ہے۔ ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحانہ پالیسی خطے کے لئے شدید خطرے کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مکمل طور پر متحد ہے اور بہادر مسلح فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارتی حکومت نے آئندہ انتخابات میں کامیابی اور نریندر مودی کے بیانیے کی حمایت میں یہ ڈرامہ رچایا۔