پاکستان سپر لیگ:ملتان سلطانزنے اسلام آبادیونائیٹڈکو6وکٹوں سے ہرادیا
رات دبئی میں پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانزنے اسلام آبادیونائیٹڈکوچھ وکٹوں سے ہرادیا۔ اسلام آبادیونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سترہ اعشاریہ چاراوورزمیں ایک سواکیس رن بنائے اوراس کے تمام کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔ملتان سلطانزنے مطلوبہ ہدف اٹھارہ اعشاریہ چاراوورزمیں چاروکٹوںکے نقصان پر حاصل کرلیا۔آج (بدھ) کھیلے جانے والے میچوں میں لاہورقلندرزکامقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے شام ساڑھے چاربجے ہوگا جبکہ اسلام آبادیونائیٹڈاورکراچی کنگزکے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نوبجے کھیلاجائے گا