جنگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرتباہی ہوسکتی ہے
ممتازدفاعی اوربین الاقوامی امور کے تجزیہ کاروں نے بھارت کوخبردارکیاہے کہ ایٹمی ہتھیاررکھنے والے دوہمسایہ ملکوں کے درمیان جنگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرتباہی ہوسکتی ہے۔ ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرڈبریگیڈیئر آفتاب افضل، میجرجنرل ریٹائرڈفاروق ملک، ڈاکٹراے زیڈہلالی اورپروفیسرڈاکٹرظفرنوازجسپال نے کہاکہ بھارتی جنگی جنون علاقائی امن واستحکام کے لئے شدیدخطرے کاباعث ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل طورپرتیارہیں۔تجزیہ کاروں نے کہاکہ بھارت ہمسایہ ملکوں کے خلاف جھوٹے اوربے بنیادپروپیگنڈے اور ہتھکنڈوں کے ذریعے اصل چہرہ چھپانے کاعادی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن پسندملک ہے اورامن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری نہیں سمجھاجاناچاہیے۔