چین میں گاڑیوں اور بسوں کے بعد اسمارٹ ٹرین متعارف

چین کے شہروں میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح جدید اور نت نئی گاڑیوں کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ اسی سلسلے میں جہاں دنیا بھر میں اسمارٹ کار اور بسیں متعارف کروائی گئی ہیں وہیں چین میں گاڑیوں اور بسوں کے بعد اب خود کار طریقے سے چلنے والی اسمارٹ ٹرین بھی متعارف کروادی گئی ہے جس کی آزمائشی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چین کے شہرہاربن میں چلائی جانے والی اس ٹرین میں300ا مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے جو ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کم فاصلے تک سفر کرنے اور مسافروں کی حفاظت کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ جدید صلاحیتوں سے بھرپور یہ ٹرین ورچوئل ٹریک پر چلتی ہے جو تین بوگیوں پر مشتمل ہے اور یہ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے۔