مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کرتے ہوئے شوپیاں کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔